راما ڈیم پر ایئر پورٹ کے رن وے کی تعمیر لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

راما ڈیم پر ایئر پورٹ کے رن وے کی تعمیر لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : راما ڈیم پر اسلام آباد ایئر پورٹ کے رن وے کی تعمیر لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج, عدالت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی، پنجاب و وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا.

 تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری عثمان احمد کی درخواست پر  سماعت کی ،راما ڈیم پر اسلام آباد ایئر پورٹ کے رن وے کی تعمیر  کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا  گیا ہے، درخواست گزار کی جانب سےبیرسٹر ہارون دوگل پیش ہوئے، مؤقف اختیار کیا کہ  سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تیسرے رن وے کی تعمیر کی منظوری دی ہے جو کہ   راما ڈیم پر بنایا جا رہا ہے، راما ڈیم ملحقہ علاقے کو پانی فراہم کرتا تھا مگر حکومت نے من مرضی سے ڈیم کو ختم کر دیا، درخواستگزار کامؤقفت تھا کہ  اسلام آباد ایئر پورٹ رن وے کی تعمیر سے قبل محکمہ تحفظ ماحول سے منظوری نہیں لی گئی، اور فزیبلٹی رپورٹ بھی تیار نہیں کی گئی، فزیبلٹی رپورٹ کے بغیر ارد گرد کی زمین غیرقانی طور پر  حاصل کی جا رہی ہے، رن وے کی تعمیر سے علاقے میں ماحولیاتی آلودگی پھیلنے کا خدشہ ہے،درخواستگزار کی جا نب سے استدعا کی گئی کہ  اسلام آباد ایئرپورٹ پر رن وے کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دیا جائے، قانونی تقاضے پورے کیے بغیر رن وے کی تعمیر پر پابندی عائد کی جائے۔ عدالت نے پنجاب و وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا.