فی تولہ کی قیمت کہاں پہنچ گئی؟ سونا خریداروں کیلئے اہم خبر

Gold price today in Pakistan
کیپشن: Gold price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں اتار چڑوھا کا سلسلہ جاری ہے، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے بڑھ کر ایک لاکھ 46 ہزار 500 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے اضافے سے 125600 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالرز کمی سے 1661 ڈالر فی اونس ہے۔

گزشتہ روز ایک تولہ سونا 400 روپے سستا ہوا تھا جس کے باعث  ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 45 ہزار 500 روپے مقرر تھی، 10 گرام سونا 343 روپے کمی سے1 لاکھ 24 ہزار 743 روپے کا تھا۔

علاوہ ازیں ایک تولہ چاندی 1560 روپے پر ہی برقرار ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر اضافے سے 1664 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا تھا،صرافہ ڈیلرز کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں کمی ہونے سے سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ۔
 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer