سٹی 42: معروف اداکار فیروز خان اور علیزے کے درمیان بچوں کی حوالگی، اخراجات سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق فیروز خان کے وکیل نے علیزے کے خلاف نئی درخواست دائر کردی ہے، عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے جس کے بعد عدالت نے اخرجات سے متعلق درخواست کی سماعت 5 نومبر تک جبکہ بچوں کی حوالگی سے متعلق درخواست 29 نومبر تک ملتوی کردی
فیروز خان کے وکیل فائق جاگیرانی نے کہا کہ علیزے نے جھوٹے دستاویزات عدالت میں جمع کروائے، علیزے نے تھانے میں کوئی بھی درخواست نہیں دی تھی اور علیزے نے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔
فائق جاگیرانی کا کہنا تھا کہ عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش پر علیزے کے خلاف کارروائی کی جائے ،ہم نے خود کہا تھا کہ تھانے میں کوئی دستاویزات جمع نہیں کروائےکیوں کہ علیزے اس وقت بھی فیروز خان کے نکاح میں تھی جبکہ بچوں کے مستقبل اور اپنی شادی بچانے کیلئے علیزے نے تھانے میں کوئی درخواست دائر نہیں کی تھی۔ ساتھ ہی ساتھ فیروز خان کے وکیل نے بچوں سے دادا دادی کے ملنے کی بھی درخواست دائر کردی ہے ۔