تحصیلداروں کا ترقی لینے سے انکار، وجہ سامنے آگئی

تحصیلداروں کا ترقی لینے سے انکار، وجہ سامنے آگئی
کیپشن: Civil Secretariat Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: تحصیلداروں کی پی ایم ایس افسر بننے میں عدم دلچسپی، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تحصیلدار کی ترقی کیلئے 113 آسامیاں مختص کردیں۔
 تحصیلداراپنا عہدہ چھوڑ کر پی ایم ایس افسر بننے سے گریزاں ہیں ۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تحصیلدار کی ترقی کیلئے 113 آسامیاں مختص کردی ہیں۔بورڈ آف ریونیو نے بار بار اسرار کے باوجود تحصیلداروں کا ورکنگ پیپر نہیں بھیجا ۔ذرائع کے مطابق تحصیلدار ترقی لینے کیلئے اے سی آر ہی جمع نہیں کراتے ،تحصیلادار ترقی پا کر سو ل سیکرٹریٹ میں سیکشن افسر نہیں بننا چاہتے۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں تحصیلداروں کی ترقی کی بے شمار آسامیاں خالی پڑی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل دار کی سیٹ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ بہت مفید عہدہ ہے جہاں بے پناہ کمائی ہوتی ہے، کوئی بھی افسراس عہدے کو چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہوتا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer