رضوان نقوی: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ پر رکشہ ڈرائیورز سراپا احتجاج، چیئرمین عوامی رکشہ یونین مجید غوری کی قیادت میں رکشہ ڈرائیورز نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کردیا.
رکشہ ڈرائیورز نے جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ چیئرمین عوامی رکشہ یونین مجید غوری نے کہا کہ عوام پر پٹرول بمب گرا حکومت نے متوسط طبقہ کی کمر توڑ دی ہے۔
اس خبر کو ضرور پڑھیں:پٹرول کی قیمت میں ایک ساتھ اتنابڑا اضافہ۔۔پاکستانی سر پکڑ کر بیٹھ گئے
انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے باعث مہنگائی کا ایک طوفان آئے گا، رکشہ ڈرائیورز بھی چاروناچار کرائے بڑھانے پر مجبور ہوجائیں گے۔ مجید غوری نے کہا کہ سبزیوں، دالوں، پھلوں سمیت تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لیں۔