ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول کی قیمت میں ایک ساتھ اتنابڑا اضافہ۔۔پاکستانی سر پکڑ کر بیٹھ گئے

پٹرول کی قیمت میں ایک ساتھ اتنابڑا اضافہ۔۔پاکستانی سر پکڑ کر بیٹھ گئے
کیپشن: City42 - Petrol Price
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) نگران حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرا دیا، پٹرول 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت اب 99 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 36 پیسے اضافہ کیا گیا اور اس کی نئی قیمت 87.70 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نگراں حکومت کی جانب سے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی فی لیٹر قیمت 80 روپے 91 پیسے پر پہنچ گئی۔ قیمتوں کا اطلاق آج سے 31 جولائی تک لاگو رہے گا۔

رواں سال کے آغاز میں پٹرول کی قیمت 81.53 روپے تھی جو چھ ماہ کے عرصہ میں 99.50 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

لاہور کے مختلف پمپس مالکان نے منافع کی غرض سے 12 بجے سے پہلے ہی سپلائی بند کردی جس کی وجہ سے شہری پٹرول کی تلاش میں خوار ہوتے رہے۔