سٹی42: پولیس اور حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود سال نو کا آغاز ہوائی فائرنگ سے ہوا۔ بارہ بجتے ہی شہر ہوائی فائرنگ سے گونجنے لگا۔
رات بارہ بجتے شہر قائد گولیوں کی تھرتھراہٹ سے گونج اٹھا، اندھا دھند ہوائی فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ ہوائی فائرنگ سے اوپر جانے والے بلٹ نیچے آ کر شہریوں کو لگنے سے 18 سے زیادہ افراز زخمی ہو گئے۔
شہر کے بیشتر علاقوں میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے کے لگ بھگ جاری رہا۔
کراچی کے مختلف علاقوں مین ہوائی فائرنگ ہوتی رہی تاہم زیادہ شدید فائرنگ صدر، لیاری، گارڈن، سچل، کورنگی ، اورنگی ، سائٹ، سرجانی ، ملیر اور قائد آباد ، گلستان جوہر ، لیاقت اباد ، نیو کراچی ، بلدیہ ، کیماڑی میں کی گئی۔ سہراب گوٹھ ، فیڈرل بی ایریا ، کلفٹن میں بھی ہوائی فائرنگ ہوتی رہی۔ شاہ فیصل کالونی میں بھی شدید فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا۔
کراچی مین ٹریفک پولیس اور کراچی پولیس کی جانب سے پابندی ہونے کے باوجود موٹرسائیکل سوار سائلنسر نکال کر سی ویو پر گشت کرتے رہے۔ سخت سکیورٹی کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے گئے ۔فیسلیٹیشن کیمپ پر موجود پولیس اہلکار شہریوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے ۔
سی وی یو کے قریب شدید آتشبازی کی گئی ، فائرنگ کی بھی آوازیں گھونجتی رہیں۔ پولیس کی جانب سے انتباہات کو شہری خاطر میں نہیں لائے۔