(عرفان ملک/حسن خالد)ایم پی بلال یاسین پر قاتلانہ حملے میں پولیس کے ہاتھ اہم سراغ لگ گیا،حملہ آوروں کا پستول پولیس کو مل گیا۔
تفصیلات کےمطابق ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملے میں پیش رفت ہوئی۔بلال یاسین پر قاتلانہ حملے میں استعمال ہونے والا پستول پولیس کو مل گیا, ملزمان نے جس پستول سے فائرنگ کی وہ فرار ہوتے ہوئے نیچے گر گیا تھا۔پستول کس کے نام رجسٹرڈ ہے،مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔جائے وقوعہ سے ملنے والا پستول فرانزک کے لیے بھجوا دیا گیا۔
حملہ آور کالے رنگ کی جیکٹس پہنے، بغیر نمبر پلٹ والی موٹرسائیکل پر سوار تھے، ملزموں کو تاحال پولیس گرفتار کرسکی .مسلم لیگ ن کے ایم پی اے بلال یاسین کا کہناتھاکہ میری کسی سے دشمنی نہیں، ڈولفن کی جیکٹس پہنے ملزموں نے فائرنگ کی۔
واضح رہے کہ ایم پی اے بلال یاسین پر فائرنگ کا واقعہ جمعہ کی رات آٹھ بجے کے قریب موہنی روڈ کے سلامت محلہ میں پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل سوار دو نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے بلال یاسین کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے، سٹی فورٹی ٹو نے بلال یاسین پر حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیوزحاصل کرلیں۔