دورہ تھائی لینڈ کے لیے ویمن ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع

دورہ تھائی لینڈ کے لیے ویمن ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عامر رضا:ایشین کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے قومی ویمن ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع۔ 33 کھلاڑی لڑکیوں کو بلایا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے تربیتی کیمپ میں رشنا خان ، امینا غفار ، حنا پرویز ، سحرش وحید ، حمیرا لطیف ، عبرہ شیخ ، سائرہ اشرف ، ثناء امانت اور ندا اصغر سمیت اریبا سرور  ، تہمینہ  ، امبرین ارشاد ، جویان تھامس ، ساحل ملک ، ادیبہ ، نفیسہ انور ، رمشا الیاس ، مائرہ صابر ، ناذیہ رحمت اور سائرہ چیمہ  شامل ہیں۔

علاوہ ازیں افشاں نورین ، سدرہ حاکم ، رضوانہ یاسمین ، سیدہ  تسکین کوثر ، عشرت عباس، زکیہ نواز ، بتول کاظمی ، کلثوم شہزادی، اقصیٰ جاوید ، زیب النسا ، مارینہ انور  اور عائشہ رفیق  کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کمانڈنٹ گلناز ، کوچ سعید خان، اسسٹنٹ کوچ محمد پرویز اور چاند پروین ،اسسٹنٹ مینجر شاہین فاطمہ اور فزیو ڈاکٹر ساجدہ ہوں گی ۔

کوچ محمد پرویز نے عزم کا اظہار کیا  کہ کھلاڑیوں پر محنت کر رہے ہیں امید ہے کہ کامیاب واپس لوٹیں گے ۔ کیمپ دس جنوری تک جاری رہے گا جس کے بعد لڑکیاں تھائی لینڈ جائیں گی۔

مزیددیکھیے: