ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’اپوزیشن اور حکومت ایک ہی در کے ملنگ ہیں‘‘

’’اپوزیشن اور حکومت ایک ہی در کے ملنگ ہیں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی رضا ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کہتے ہیں موجودہ حکمران لاابالی لوگوں کا ٹولہ ہے جن کا اقتدار بستر مرگ پر ہے، اپوزیشن اور حکومت ایک ہی در کے ملنگ ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے سرسٹھویں یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں غیر سنجیدہ لوگ برسراقتدار ہیں جو ایسٹ انڈیا کمپنی کے ایجنٹ ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ برسراقتدار پارٹی کو جو لائے ہیں ان کے معجون میں غلطی ہو گئی ہے، اچھا ہوا عمران خان کو اللہ نے موقع دیا ورنہ سب نے کہنا تھا کہ ہمارے پاس ہیرا موجود ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اور مودی کا اتحاد درحقیقت اسلام کے خلاف ہے، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نوجوانوں کا مستقبل ہے۔