ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو: دوران ملازمت وفات پانیوالے ملازمین کیلئےوزیراعظم اسسٹنٹ پیکج کا اعلان

لیسکو: دوران ملازمت وفات پانیوالے ملازمین کیلئےوزیراعظم اسسٹنٹ پیکج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہدندیم: لیسکو نے دوران ملازمت وفات پانیوالے افسران و ملازمین کے لئے وزیراعظم اسسٹنٹ پیکج کا اعلان کر دیا، افسران و ملازمین کی فیملیز کو20سے 70 لاکھ روپے پلاٹ دینے کی مد میں ادا کئے جائیں گے، اطلاق فروری2015 سے ہوگا۔     

 تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ایڈمن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دوران ملازمت دار فانی سے کوچ کر جانیوالے ملازمین کی فیملیز کی فلاح و بہبود کے لئے وزیراعظم اسسٹنٹ پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ1 سے8تک کے ملازمین کو پلاٹ دینے کی مد میں20لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے۔

اسی طرح گریڈ 9 سے16تک کے ملازمین کو50 لاکھ روپے ادائیگی کی جا سکےگی جبکہ گریڈ17 سے 20 تک کے افسران کی فیمیلیز کے لئے 70 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں، نوٹیفکیشن کا اطلاق فروری 2015 سے ہوگا۔