ویب ڈیسک: اکانومسٹ کے تحقیقاتی یونٹ کے مطابق یہ سال دنیا بھر میں سیاحوں کی جیبوں پر بہت بھاری رہا۔ اشیاء کی فراہمی میں رکاوٹیں اور صارفین کی بدلتی ترجیحات نے بڑے شہروں میں رہائشیوں کے اخراجات بڑھا دیے ہیں۔
تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے اسرائیلی شہر تل ابیب فرانس کے شہر پیرس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں ایک سال کے اندر پانچویں پوزیشن سے پہلے نمبر پر آگیا جبکہ پیرس اور سنگاپور مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے۔ ادھر شام کا دارالخلافہ دمشق دنیا کے سستے ترین شہروں میں پہلے نمبر پر رہا۔
تحقیق میں دنیا کے 173 شہروں میں روزمرہ کے استعمال کی 200 سے زائد اشیاء کی قیمتوں کا اندازہ لگایا۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ اور ہانگ کانگ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر مہنگے ترین شہر رہے جبکہ باقی ٹاپ ٹین شہروں میں پیرس، نیو یارک، جنیوا، کوپن ہیگن، لاس اینجلس اور جاپان کے اوساکا کے نام آئے۔
1- تل ابیب، اسرائیل
2۔ پیرس، فرانس
2۔ سنگاپور
4۔ زیورخ
5۔ ہانگ کانگ
6۔ نیویارک، امریکا
7۔ جنیوا، سوئٹزرلینڈ
8۔ کوپن ہیگن، ڈنمارک
9۔ لاس اینجلس
10۔ اوساکا، جاپان