ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ  میں بھی ڈالر مہنگا

 انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ  میں بھی ڈالر مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اوپن مارکیٹ  میں امریکی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا۔ 
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282.50 روپے سے بڑھ کر 283 روپے کا ہوگیا۔ 

اوپن مارکیٹ میں یورو 298روپے، برطانوی پاونڈ 344 روپے پر برقرار ہے، جبکہ امارتی درہم30 پیسے کمی سے 79.20  روپے،  سعودی ریال 40 پیسے کمی سے 75.50 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا۔ درآمدی بل اور بیرونی قرض پر روپے پر دباؤ بڑھ گیا۔ 
اسٹیٹ بینک کےمطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 52 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 281 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 280.95 روپے سے بڑھ کر 281.47 روپے پر بند ہوا۔