(جنید ریاض)شہر بھر کے سکولوں میں بچوں کو فرسٹ ایڈ دینے کا معاملہ، چھ ماہ گزرنے بعد بھی کٹس فراہم نہ کی جاسکیں، اساتذہ بچوں کو ہنگامی صورتحال میں ہسپتال لے جانے پر مجبور ہیں۔
لاہور بھر کے سینکڑوں سرکاری سکولز میں فرسٹ ایڈ کٹ ہی دستیاب نہیں ہیں، محکمہ کی جانب سے 6 ماہ قبل شہر بھر کے 1119 سکولوں کو فرسٹ ایڈ کٹس فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فرسٹ ایڈ کٹس فراہم نہیں کی جاسکی ہیں۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سکولوں میں ابتدائی امداد دینے کے لیے کوئی سامان موجود نہیں ہے، حادثے کی صورت میں بچوں کو ہسپتال لے جانا پڑتا ہے، دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ سکول سربراہان نان سیلری بجٹ سے فرسٹ ایڈ کٹس خرید سکتے ہیں۔