ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس اہلکار منشیات فروشوں سے مل گئے، مگر کیوں؟

Lahore Police take the money
کیپشن: Drugs dealer
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: پولیس نے 3 ریکارڈ یافتہ منشیات فروش پکڑے، تھانے ایک ملزم کو منتقل کیا۔ ملزمان سے برآمد منشیات میں سے 2 لاکھ روپے کی غائب کردی۔

تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر سہیل لیاقت اور اے ایس آئی محمد یوسف نے منشیاف فروش پکڑے تھے۔ پولیس نے زیرحراست 3 ملزمان سے لاکھوں روپے کی آئس برآمد کی۔ پکڑے جانیوالے ملزمان میں شتریز زاہد، علی رضا عرف لمبا اور عظیم بلیڈ شامل تھے۔ پولیس اہلکاروں نےعلی اورعظیم کو چھوڑ کر 7 گرام آئس کا مقدمہ درج کرلیا۔
زرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے منشات فروشوں کو چھوڑنے کیلئے ڈیڑھ لاکھ  روپے رشوت لی۔ ایس ایس پی آپریشنز اسماعیل کھاڑک نے ذمہ داروں کیخلاف چارج شیٹ تیار کرلی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ انکوائری میں اہلکاروں کے کرپشن میں ملوث ہونےکےشواہد ملے ہیں۔ چارج شیٹ میں دونوں اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کاحکم دیا گیا ہے۔