ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا حکومتی حکم زبانی جمع خرچ تک محدود

 کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا حکومتی حکم زبانی جمع خرچ تک محدود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (راؤ دلشاد) حکومت کا کوروناوائرس ایس او  پیز پر سختی سے عمل درآمد کا حکم زبانی جمع خرچ تک محدود، ایس اوپیز پرعملدرآمد کیلئے تشکیل دی گئی ٹائیگرفورس بھی غائب، شہری ماسک، سماجی فاصلے کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے لگے۔

لاہور میں کورونا کا زور پھر بڑھنے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 86 افراد کورونا کا شکار ہوگئے، ایک مریض موت کے منہ میں چلا گیا، شہر میں کورونا کیسز کی تعداد 52 ہزار 176 ہوگئی، اب تک 922 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی نے کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر تمام صوبوں کو ایس او پیز اور ماسک پہننے پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ  بازاروں،شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ،ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں مگر شہریوں نے این سی او سی کے احکامات ہوا میں اُڑا دیئے، لاہور کی 450 مارکیٹوں میں دکاندار اور شہری کورونا کی حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد بھول گئے, بازاروں میں 75فیصد شہری بغیر ماسک جبکہ 70فیصد سماجی فاصلے اور ہینڈ سینٹائزر کا استعمال نہیں کر رہے۔

 

ضلعی انتظامیہ کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں تو سامنے آتی ہیں لیکن ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے تشکیل دی گئی وزیر اعظم کی ٹائیگرزفورس بھی بازاروں سے بدستور غائب ہے، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہےکہ   کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کون کرائے گا؟

طبی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔

 

Sughra Afzal

Content Writer