ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میاں نواز شریف کی صحت بہتر، پلیٹ لیٹس کی تعداد میں اضافہ

میاں نواز شریف کی صحت بہتر، پلیٹ لیٹس کی تعداد میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) سابق وزیراعظم نواز شریف سروسز ہسپتال میں زیر علاج، پلیٹ لیٹس کی تعداد میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا، میڈیکل بورڈ کی جانب سے آج کی رپورٹ کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔

میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا چیک اپ کیا۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا شوگر بدستور زیادہ رہا۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کی ساری توجہ نوازشریف کا شوگر نارمل کرنے پر مرکوزہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کا نہار منہ بلڈ شوگر لیول 200 سے زائد تھا۔ کارڈیالوجسٹ پروفیسر زبیر اکرم اور پروفیسرثاقب شفیع نے بھی چیک اپ کیا۔ سربراہ میڈیکل بورڈ پروفیسر ڈاکٹر محمودایاز کا کہنا ہے کہ دل کے عارضہ کی ادویات جاری رکھی جائیں گی، جسم خود پلیٹ لیٹس بنا رہا ہے۔

میڈیکل بورڈ نے ڈاکٹر طاہر شمسی سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کے ذریعے مشاورت کی اور سٹیرائیڈز دینے کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے نواز شریف کے بلڈ ٹیسٹ کروائے گئے جن میں پلیٹ لیٹس 51 ہزار آئے ہیں جس پر بورڈ نے آج کی رپورٹ کوتسلی بخش قرار دیا ہے- پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران پلیٹ لیٹس کی تعداد میں 16 ہزار اضافہ ہوا۔ گزشتہ روز میاں محمد نوازشریف کے پلیٹ لیٹس 35 ہزار تھے۔

سربراہ میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ سابق وزیر اعظم کی صحت میں مزید بہتری آئے گی تاہم شوگر لیول نارمل ہونے تک میاں نواز شریف کے مرض کی تشخیص کیلئے پٹ سکین ٹیسٹ نہیں ہوسکتا۔