(قیصر کھوکھر) محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی خدشات کی بنا پر شہر کے دو مختلف مقامات پر موبائل فون سروس معطل کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور احتجاج اور دھرنوں کی زد میں آگیا جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہے، شہری سڑکوں پر پھنس گئے ہیں، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کر رہےہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل کردی۔ ذرائع کے مطابق مال رو ڈ اورگردونواح میں موبائل فون سروس بند کی گئی۔