ججز پر اعتراضات ،سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو درخواست واپس کردی

Audio Leaks Case Rigestrer Supreme Court rejects the government's petition regarding objection on the bench, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے آڈیو لیکس کمیشن کیس میں ججز پر اعتراضات کی وفاقی حکومت کی درخواست واپس کردی اور کہا کہ جو بھی درخواست کرنا ہے عدالت میں سماعت کے دوران کی جائے۔

 وفاقی حکومت نے آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف دائر درخواستوں پر بننے والے بینچ پر اعتراض عائد کیا تھا جس میں حکومت کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اخترکے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

 وفاقی حکومت نے استدعاکی تھی کہ چیف جسٹس، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اخترآڈیو لیکس کمشن کے خلاف دائر کیا گیا مقدمہ نہ سنیں۔سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے وفاقی حکومت کی درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے اسے واپس کردیا اور ہدایت کی کہ جو درخواست کرنی ہو وہ کھلی عدالت میں کریں۔

دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں آڈیولیکس انکوائری کمیشن کے خلاف عمران خان سمیت دیگرکی درخواستوں پرسماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارےپاس موجودہ کیس میں کچھ درخواستیں آئی ہیں ان کوکیس میں شامل کرلیں گے،اٹارنی جنرل کی درخواست پر پہلے سماعت کریں گے اور بینچ پر اعتراض کے معاملے پر اٹارنی جنرل کے دلائل سنیں گے۔

 چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بینچ پر اعتراض پر گزشتہ سماعت میں فیصلہ نہیں کیا تھا، اب نئی درخواستوں پر اگلے ہفتے دلائل سن لیں گے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔