ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسکول وینز سے سی این جی کٹس ہٹانے کا فیصلہ

اسکول وینز سے سی این جی کٹس ہٹانے کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے اسکول وینز میں سے سی این جی کٹس ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اسکول وینز میں سے سی این جی کٹس ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پہلے بھی پابندی لگائی گئی تھی اب محکمہ ٹرانسپورٹ کو متحرک کیا جا رہا ہے، ٹرانسپورٹ کی ایک فورس بنائی جا رہی ہے جو گاڑیوں کو مانیٹر کرے گی، ٹرانسپورٹ محکمہ ایک سال میں کام کرتا نظر آ رہا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں اورنج لائن، گرین لائن، پنک بس، پیپلز بس اور الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں، اب سندھ کے مزید اضلاع کو بھی بسوں کے لیے شامل کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اس وقت کراچی اور لاڑکانہ کے بعد مزید اضلاع میں کام کرے گا

Ansa Awais

Content Writer