اسمارٹ فونز 2030 تک کیوں ختم ہو جائیں گے، معروف کمپنی نے بڑا دعوی کر دیا

اسمارٹ فونز 2030 تک کیوں ختم ہو جائیں گے، معروف کمپنی نے بڑا دعوی کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: دنیا کی معروف کمپنی نوکیا کے سی ای او پیکا لنڈبرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ 2030 تک 6 جی ٹیکنالوجی متعارف ہو جائے گی جس کے بعد اسمارٹ فونز ختم ہو جائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) 2022 کی تقریب میں کمپنی کے سربراہ نے کہا کہ 6 جی ٹیکنالوجی آنے کے بعد موجودہ حالت میں استعمال ہونے والے اسمارٹ فونز متروک ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسمارٹ فونز میں استعمال ہونے والے بہت سے فنکشنز انسانی جسم پر چپس(chips) کی صورت میں پیوست یا انسٹال کر دیے جائیں گے۔پیکا لنڈبرگ نے یہ واضح نہیں کیا کہ اسمارٹ فونز کی جگہ کون سی ڈیوائس عام انٹرفیس کے طور پر لے گی۔

واضح رہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص ایلن مسک کی نیورلنک جیسی متعدد کمپنیاں چپس کی تعمیر پر کام کر رہی ہیں جو جسم میں پیوست ہو سکتی ہیں۔

ایسی ٹیکنالوجی سامنے آنے کے بعد میٹاورس جیسے تصورات بہت مقبول ہو جائیں گے اور وہ ڈیوائسز جو اگمنٹڈ رئیلٹی (اے آر) اور ورچوئل رئیلٹی (وی آر) کے لئے معاونت فراہم کرتے ہیں وہ بھی آنے والے سالوں میں زیادہ مرکزی دھارے میں شامل ہو سکتی ہیں۔