ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بری خبر؛ تیل مزید مہنگا ہوگیا

International Oil Price Increase 1m10s
کیپشن: Oil Price Increase
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور مشکل، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر تیزی آنی شروع ہو گئی ہے، امریکی خام تیل دو ڈالر مہنگا ہوکر ایک سو انیس ڈالرز فی بیرل سے تجاوز کرگیا۔

تفصیلات کےمطابق یورپی یونین نے روس سے تیل کی درآمدات میں کمی پر رضا مندی ظاہر کردی ۔جس سے امریکا اور یورپ میں موسم گرما میں ایندھن کی طلب بڑھ گئی  اور سپلائی میں کمی کے خدشات پر خام تیل میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے ۔

عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 2 ڈالرز مہنگا ہوکر119 ڈالرز 17 سینٹس فی بیرل پر پہنچ گیا ہے ۔ساتھ ہی لندن برینٹ آئل 2 ڈالرز 24 سینٹس مہنگاہوکر119 ڈالرز 85 سینٹس فی بیرل تک جا پہنچا۔

رواں سال اب تک امریکی خام تیل 57 فیصد مہنگا ہوچکا ہے۔اکتیس دسمبر 2021 سے امریکی خام تیل 75.21 ڈالرز سےمہنگاہوکر 119.17 ڈالرز فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔رواں سال اب تک لندن برینٹ آئل 55 فیصد مہنگا ہوچکا ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خا م تیل مہنگا ہونے کے باعث ریفائنری کی پیداواری لاگت بڑھنے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ایک اور اضافے کی توقع بڑھ گئی ہے۔گزشتہ برس دسمبر میں لندن برینٹ آئل 77.78 ڈالرز سے مہنگاہوکر 119.85 ڈالرز فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer