ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو بڑا حکم دیدیا

تحریک انصاف کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو بڑا حکم دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے5مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو 2 جون کو فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پانچ مخصوص نشستوں پر اراکین اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار  کیا کہ آپ کیوں پراسس نہیں کر رہے،  پراسس کہاں رہا ہوا ہے؟ اگر کوئی پارٹی الیکشن کمیشن کے پاس پیش نہ بھی ہو تو الیکشن کمیشن فیصلہ کر دے۔ 

اس پر وکیل الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم پراسس کر رہے ہیں، تحریک انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی درخواست موصول ہوئی ہے جب کہ (ن) لیگ نے نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے حوالے سے درخواست دائر کی، دونوں پارٹیوں کو سننے کے لیے نوٹس جاری کیے گئے، اب یہ معاملہ سننے کے لیے فکس کردیا ہے۔تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن جان بوچھ کر معاملے کو لٹکا رہا ہے۔ 

بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے دو جون کو فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کا معاملہ سماعت کے لیے مقرر  کردیا ۔چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کی درخواستوں پرجمعرات 2 جون کو سماعت کرے گا جس کے لیے دونوں جماعتوں کو نوٹس جاری  کردیئے گئے  ہیں۔