ویب ڈیسک: ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نےممکنہ خاتون خودکش بمبار کے حوالے سے تمام ائیرپورٹ پر الرٹ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کی جانب سےممکنہ طور پر خودکش حملہ کرنے والی خاتون کی دو تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔
اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن شاہ میر حسین نے تمام متعلقہ افسران کو مراسلہ تحریر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ 28،29 مئی کی رات کو یہ انکشاف ہوا ہے کہ زالیا دختر محمد حیات زوجہ شعیب جس کی عمر 22 برس ہے اور وہ ضلع کیچ کی رہائشی ہے، مذکورہ خاتون کراچی یونیورسٹی کے بم دھماکے میں ملوث شاری بلوچ سے متاثر ہے، اس کا تعلق بھی ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔