ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لانڈری و ڈرائی کلیننگ کی شاپس کو ہفتے میں چھ دن کام کی اجازت

 لانڈری و ڈرائی کلیننگ کی شاپس کو ہفتے میں چھ دن کام کی اجازت
کیپشن: Dry Clean Shops
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: پنجاب کے تمام اضلاع میں دھوبی ہفتے کو بھی کام کرسکیں گے، لانڈری اور ڈرائی کلیننگ شاپس ہفتے والے دن صبح 8 سے شام 8 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔

لانڈری اور ڈرائی کلیننگ شاپس ہفتے والے دن صبح 8 سے شام 8 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔ محکمہ صحت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ مراسلے کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع میں دھوبی ہفتے کو بھی کام کرسکیں گے۔ ڈرائی کلینرز کو کام کی اجازت دینے کا فیصلہ عوام کے مفاد میں کیا گیا جبکہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز این سی اوسی اورکوروناٹاسک فورس کی منظوری کے بعدسیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم نے پنجاب کے 26اضلاع کے تفریحی پارکس، سوئمنگ پولز اور واٹرسپورٹس کی اجازت دی تھی۔ سیکرٹری صحت سارہ اسلم نے اس حوالہ سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا تھا۔ لاہور سمیت اٹک،بہاولنگر، بہاولپور،بھکر، چکوال، چنیوٹ،فیصل آباد، گجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد،جھنگ،جہلم، قصور، لیہ، لودھراں، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، ملتان، مظفرگڑھ، ننکانہ صاحب، نارووال، پاکپتن، اوکاڑہ،شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں تفریحی پارکس،سوئمنگ پولز اور واٹرسپورٹس کی اجازت دی گئی ہے۔

پنجاب کے ان 26 اضلاع میں تفریحی پارکس،سوئمنگ پولز اور واٹرسپورٹس کی اجازت کوروناکے مثبت کیسز کی شرح میں واضح کمی کے بعد دی گئی ہے۔  26اضلاع کے تفریحی پارکس،سوئمنگ پولز اور واٹرسپورٹس کے دوران ایس اوپیز پرسختی سے عملدرآمدکروایاجائیگا,تمام تفریحی سرگرمیاں کی 50فیصد رش کے ساتھ اجازت ہوگی۔