ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یومِ شہادت علی پر لاہور میں کئی سڑکیں بند ہوں گی، متبادل راستوں کی تفصیل دیکھیئے

Youm e Shadat e Ali Traffic diversion plan, Taffic Plan on First April, Lahore Traffic Plan today, Mubarik Haveli Lahore, Karbala Game Shah, Data Darbar, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: یوم شہادت حضرت علیؓ پر لاہور شہر میں ٹریفک ایڈوائزری پلان مرتب کر کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔مرکزی جلوس کے متصل علاقوں میں کچھ سڑکیں ٹریفک کے لئے بند کی جائیں گی جبکہ جلوس کی جانب آنے والے تمام تمام راستوں سے ٹریفک ڈائی ورٹ کر کے متبادل راستوں سے گزاری جائے گی۔   امام علی کی ضریح  کا جلوس کل پیر کے روز صبح  تقریباً دس بجے مبارک حویلی اندرون اکبری گیٹ سے برآمد ہوکر کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

سی ٹی او عمارہ اطہر نے بتایا کہ ضریح کے مرکزی جلوس میں شرکت کرنے والے ماتمیوں کی گاڑیوں کیلئے 08 پارکنگ مقامات بنائے گئے ہیں۔ دہلی دروازہ،  اڈا کراؤن پلازہ، موچی  دروازہ باغ پارکنگ کےلئے مختص کئے گئے ہیں۔ ڈی پلازہ نزد رنگ محل اور سینٹرل ماڈل ہائی سکول بھی پارکنگ کےلئے مختص کئے گئے ہیں۔  داتا دربار آئی ہسپتال،  ڈپٹی کمشنر آفس کی پارکنگ اور گریٹر اقبال پارک میں بھی جلوس میں شرکت کے لئے آنے والوں کی گاڑیاں پارک کی جاسکیں گی۔ 

ماتمی جلوس کے گرد و پیش میں ٹریفک کو سنبھالنے کے لئے چارڈی ایس پی، 118 انسپکٹر اور 696 وارڈن ڈیوٹی پر ہوں گے۔  10 فوک لفٹرز، 02 بریک ڈاؤن بھی تعینات ہونگے۔

ٹریفک ڈائیورشن پلان

 آزادی فلائی اوور سے تمام ٹریفک کو ریلوے اسٹیشن کی جانب بھجوایا جائے گا۔

کچہری چوک اور آزادی فلائی اوور سے کربلا گامے شاہ کی جانب  راستہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگا۔ 

کچہری چوک سے تمام ٹریفک کو آؤٹ فال روڈ، سگیاں، رنگ روڈ پر  ڈائیورٹ کیا جائے گا ۔

سرکلر روڈ کی طرف سے آنے والے تمام ٹریفک کو شاہ عالم چوک سے میو ہسپتال کی جانب،اردو بازار بھجوایا جائے گا۔

موری گیٹ سے بھاٹی چوک کی طرف جانے والی سڑک مکمل طور پر بند ہوگی۔

پانی والا تالاب کی جانب سے رنگ محل سڑک بند ہوگی۔

چوک میلاد سے اندرون دہلی گیٹ، مسجد وزیر خان کی طرف جانے والی سڑک بند رہے گی۔

 مستی گیٹ، موڑ  شاہی قلعہ اور علی پارک سے ٹیکسالی کی طرف جانے والی سڑک بند ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ شہری ٹریفک انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک وارڈنز  کےساتھ تعاون کریں۔