(فاران یامین)رات گئے شہر میں ہونے والی بارش کے باعث موسم خوشگوار ، خنکی میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشنگوئی کر دی۔
رات گئے شہر میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو کہ صبح تک جاری رہا،بارش کے باعث ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چلنے کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔
بادل، ٹاؤن شپ، نشتر، ماڈل ٹاؤن،فیصل ٹاؤن، گرین ٹاؤن،جین مندر، اسلام پورہ، شاہدرہ،ٹھوکر نیاز بیگ،ملتان روڈ گلبرگ، گڑھی شاہو، دھرم پورہ، مغل پورہ، فیروز پور روڈ، کینال روڈ، کچا جیل روڈ، جیل روڈ ، اچھرہ، رحمان پورہ ،مزنگ سمیت مختلف علاقوں میں برسے۔
کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے رنگ جمائے رکھا،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔