حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی ولادت،محفل سماع کا انعقاد ،حاضرین پر وجد طاری

حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی ولادت،محفل سماع کا انعقاد ،حاضرین پر وجد طاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن خالد: حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی ولادت کے موقع پر ایجوکیشن ٹاؤن میں محفل سماع کا انعقاد کیا گیا،معروف قوالوں نے وجد آفرین کلام پیش کر کے سماں باندھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن ٹاؤن میں جشن مولود کعبہ حضرت علی المرتضی ؓکی مناسبت سے محفل سماع کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت پیر سید فرید حسین زیدی نے کی۔ محفل سماع میں عقیدت مندوں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر پنڈال کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ۔معروف قوالوں نے وجد آفرین کلام پیش کرکے حاضرین پر وجد طاری کردیا۔ محفل سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید فرید حسین زیدی کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں امت مسلمہ نبی کریم ﷺ اور پنجتن پاک کی تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر ہی اپنی معاشرے سے تمام بحرانوں کا خاتمہ اور سدھار لاسکتے ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:ایف بی آر نے این ٹی ڈی سی کے تمام بنک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے 

 علاوہ ازیں اس موقع پر منقبت گزاروں نے حضرت علیؓ کی شان میں قصیدے بھی سنائے۔محفل اللہ اکبر کے نعروں سے گونجتی رہی۔ محفل کے اختتام پر اسلام کی سربلندی، ملک کی حفاظت و ترقی کے لئے خصوصی دعا کی گئی جبکہ لنگر کا بھیوسیع اہتمام کیا گیا تھا۔