ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہر ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، ورکشاپ اور دو کمرے مسمار

 جوہر ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، ورکشاپ اور دو کمرے مسمار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) ایل ڈی اے نے جوہر ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے بغیر نقشہ تعمیر دو کمروں اور ورکشاپ کو مسمار کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے جوہرٹاؤن کیو بلاک میں ورکشاپ اور بلاک جے میں دو کمرے مسمار کر دیئے۔ حکام کے مطابق تعمیرات کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کی جارہی تھیں۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔ کینال روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ

آپریشن کے دوران  کسی بھی قسم کی مزاحمت سے نمٹنے کیلئے پر پولیس کی بھاری نفری اور انفورسمنٹ عملہ بھی بڑی تعداد میں موجود تھا جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکر ٹاؤن پلاننگ عمار نے تمام کا رروائی کی نگرانی کی۔