ریلوے حکام کی انفراسٹرکچر اور رولنگ سٹاک کی مرمت پر عدم توجہ

ریلوے حکام کی انفراسٹرکچر اور رولنگ سٹاک کی مرمت پر عدم توجہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد : ریلوے حکام کی انفراسٹرکچر اور رولنگ اسٹاک کی مرمت پر عدم توجہی، مالی سال 23-2022 میں ٹرین آپریشن کے 16ہزار 823گھنٹے ضائع، میل ایکسپریس ٹرینوں کی بروقت شرح 42فیصد ریکارڈ کی گئی۔
 ریلوے حکام کی انفراسٹرکچر اور رولنگ اسٹاک کی مرمت پر عدم توجہ، مالی سال 23-2022 میں ٹرین آپریشن کے 16ہزار 823گھنٹے ضائع ہوئے، میل ایکسپریس ٹرینوں کی بروقت شرح 42فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ریلوے حکام کی عدم دلچسپی کے باعث ٹرینوں کی بروقت شرح بھی بڑی کمی آئی، ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے ٹریک خرابی و فنی رکاوٹوں کے باعث ٹرین آپریشن کے 4ہزار 557گھنٹے ضائع ہوئے۔

سگنل کی خرابی کے باعث 1ہزار 376 گھنٹے ضائع ہوئے۔موسم کی خرابی کے باعث 6ہزار 29گھنٹے جبکہ حادثات کے باعث 729 گھنٹے، سی بی آئی سگنل خرابی کے باعث 991گھنٹے، لوکو خرابی کے ناعث 617 گھنٹے ضائع ہوئے، دوران سفر کوچوں کی خرابی کے باعث 515 گھنٹے، کراسنگ کے باعث 1ہزار 306 گھنٹے ضائع ہوئے۔سال 22-2021 میں انفراسٹرکچر رولنگ اسٹاک کی خرابی، حادثات و موسم کی خرابی کے باعث 12ہزار 648 گھنٹے ضائع ہوئے تھے۔۔