شاہین عطیق : سول کورٹ میں کل سے موسم گرما کی تعطیلات شروع ہونگی, ڈیوٹی سول ججز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
سول کورٹ میں یکم اگست سے31 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہونگی۔سول کورٹ میں 6 اور تینوں کچہریوں میں تین تین سول جج ڈیوٹی انجام دیں گے۔سیشن جج نے عوام کو چھٹیوں میں پریشانی سے بچانے کے لیے ڈیوٹی جج مقرر کیے جن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔سول کورٹ میں کام کے آخری روز تمام کیسوں میں ستمبر کی تاریخیں دے دی گئیں۔