(حسن خالد)شہرمیں ڈکیتی مزاحمت، گھریلوناچاقی اورلین دین کےتنازعہ سمیت دیگروجوہات پرجولائی کےآخری ہفتہ 13 افرادقتل، پولیس جرائم کنڑول کرنے میں ناکام ہوگئی۔شہریوں کے تحفظ اور عوام دوست پولیسنگ کے دعوے محض دعوے ہی نکلے ہیں، جولائی کے آخری ہفتہ کے دوران مخلتف علاقوں میں مختلف وجوہات کی بنا کر 13 افراد کو ابدی نیند سلا دیا گیا۔
بادامی باغ میں سیکرٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی کو قتل کیا گیا،کاہنہ میں ڈکیتی مزاحمت پر شاہد نامی نوجوان قتل ہوا،شاہدرہ جمیل کالونی میں افضال نامی شخص نے اپنے دوست عبدالله کو قتل کیا،غازی آباد میں لین دین کے تنازعہ پرشبیراحمد نامی شخص کو گھر کی دہلیز پر قتل کردیاگیا،گجر پورہ میں شوہرکےہاتھوں بیوی،گرین ٹاؤن میں ڈاکوئوں نےاصغر نامی نوجوان،سندرمیں بھتیجے نے زمین تنازعہ پرچچاشہبازکوقتل کیا۔
وحدت کالونی میں بہو نےساس 66 سالہ کنیز بی بی،شاہدرہ میں پولیس اے ایس آئی قیصر اقبال کومیبنہ طور پر اسکی بیوی نےزہردیکرقتل کیا۔تھانہ شالیمار کی حدود میں پرانی دشمنی پر خاتون،ہنجروال میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کیا۔