لاہور میں جوس اور برف بنانے والی دو فیکٹریاں سیل، افسوسناک انکشافات

لاہور میں جوس اور برف بنانے والی دو فیکٹریاں سیل، افسوسناک انکشافات
کیپشن: City42 - PFA factories
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی  نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے جوس فیکٹری، آئس فیکٹری، بیکری سیل کرنے سمیت گیارہ سو گٹکا قبضہ میں لے لیا۔

خبر پڑھیں۔.....۔چوبرجی میں دھماکہ، تین افراد زخمی

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہر بھر میں ناقص، ممنوعہ اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے راوی فوڈ پر معروف برانڈز کے جعلی جوس تیار کرنے والی بیجنگ جوس نامی فیکٹری پکڑی لی۔ فیکٹری میں فروٹ کا سرے سے نام و نشان نہیں تھا۔ فوڈ عملہ نے بند روڈ کے علاقے میں ناقص پانی سے برف تیار کرنے والی فیکٹری بھی سیل کر دی جو آلودہ، جراثیم زدہ پانی اور زنگ آلود برتن استعمال کر رہی تھی۔ ٹیکسٹائل کلرز کے استعمال پر جلو موڑ پر معروف سوئٹس اینڈ بیکرز یونٹ کو بھی سیل کر دیا گیا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔....۔پنجاب اسمبلی میں تبدیلی کی شروعات ہوگئی

گڑھی شاہو میں گٹکا فروخت کرنے والا بڑا سپلائر بھی پکڑا گیا اور 1100 پیکٹ گٹکا برآمد کرکے ملک جی پان شاپ نامی دوکان کو سیل کر دیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer