سبزی منڈی میں دوکاندار من مانی قیمتوں پر سبزیاں فروخت کرنے لگے

 سبزی منڈی میں دوکاندار من مانی قیمتوں پر سبزیاں فروخت کرنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول : عوام کو مہنگائی سے چھٹکارہ نہ مل سکا سبزی منڈی میں دوکاندار من مانی قیمتوں پر سبزیاں، فروخت کرنے لگے مارکیٹ کمیٹی سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کروانے میں ناکام۔
 سبزی منڈی میں سبزیوں کی قیمتں آسمانوں سے باتیں کرنے لگی دوکاندار من مانی قیمتوں پر سبزیاں فروخت کرنے لگے پیاز کا  سرکاری ریٹ 29  روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 45 فی کلو میں فروخت ٹماٹر کا سرکاری ریٹ  99 روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 130 فی کلو میں فروخت، لہسن دیسی کا سرکاری ریٹ 210 روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں  260روپے فی کلو میں فروخت، لہسن چائنہ کا سرکاری ریٹ  300 لیکن اوپن مارکیٹ میں 340 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے ادرک چائنہ  کاسرکاری ریٹ 215 لیکن اوپن مارکیٹ میں 330 روپے فی کلو میں فروخت آلو   کاسرکاری ریٹ 31روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں  سے 45 روپے فی کلو میں فروخت  ہورہاہے ۔میتھی  کاسرکاری ریٹ 42 روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 55روپے فی کلو، بیگن   کاسرکاری ریٹ 57 روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 65روپے فی کلو  ، کریلے  کاسرکاری ریٹ 176لیکن اوپن مارکیٹ میں 210روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے۔

ساگ  کاسرکاری ریٹ 37 روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 45روپے فی کلو ، پالک کا دیسی سرکاری ریٹ 32 روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 45روپے فی کلو میں فروخت پھول گوبھی  کاسرکاری ریٹ 37 روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 45 روپے فی کلو میں فروخت شملہ مرچ کا سرکاری ریٹ 182 روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 220روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے ۔ بازار انتظامیہ سرکاری نرخ ناموں پر عمل کروانے میں ناکام جس سے متوسط طبقہ دو وقت کی روٹی سے محروم ہو کر رہ گیا ہے۔