ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار شان کی مداحوں سے دعا کی اپیل

اداکار شان کی مداحوں سے دعا کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: والدہ کی تدفین کے بعد اداکار شان کی سٹی فورٹی ٹو سے خصوصی گفتگو، شان نے ستاروں سے التماس کی کہ میری والدہ کی مغفرت کے لئے دعا کریں، والدہ انسانی شکل میں ایک دعا کی مانند ہوتی ہے۔

سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار شان نے کہا کہ میرے لئے میری ماں ہی میرا باپ بھی ہیں، میری والدہ نے اس قوم کی بہت خدمت کی ہے، مشکل حالات میں میری اور بہن بھائیوں کی پرورش کی۔ شان نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دعا کریں اللہ تعالی میری والدہ کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت میں جگہ دے۔

اداکار شان نے کہا کہ میری والدہ کی ایسی کوئی یاد نہیں ہے جو مجھے بھول جائے، والدہ سے میری محبت سب سے زیادہ رہی ہے، جب میرے ابا کا انتقال ہوا تو میں ایک سال کا تھا، میرا اپنی والدہ کے ساتھ رشتہ اور رابطہ بہت مضبوط تھا۔

شان کی والدہ اورناموراداکارہ نیلوبیگم کی نماز جنازہ گلبرگ ہالی روڈ پر واقع رہائش گاہ پر اداکی گئی۔ نماز جنازہ میں شان اور ان کے عزیز و اقارب سمیت دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔ مرحومہ کی رہائش گاہ پران کی نمازجنازہ خطیب جامع مسجدمین مارکیٹ گلبرگ قاری محمد زاہدنے پڑھائی، جس کےبعدمرحومہ کی تدفین داتادربارکےقریب پیرمکی قبرستان میں کر دی گئی۔

شان کےمطابق ان کی والدہ نیلوبیگم کی رسم قل سوموار کو ڈیڑھ بجے دوپہران کی رہائش گاہ ہالی روڈ گلبرگ میں ادا کی جائے گی۔