(علی اکبر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر اسلام آبادچلے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور ساہیوال واقعہ پر اب تک ہونے والی پیش رفت سےوزیر اعظم کوآگاہ کریں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ سردار عثمان بزادر وزیر اعظم کو اپنی اتحادی جماعت (ق) لیگ کے پنجاب میں تحفظات سے بھی آگاہ کریں گے۔