ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا: ڈاکٹر اشرف آصف جلالی

مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا: ڈاکٹر اشرف آصف جلالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شارخ ندیم:سربراہ تحریک لبیک یا رسول اللہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے احتجاج جاری ر کھا جائے گا۔

تحریک لبیک یا رسول اللہ کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے پانچویں روز خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ان کا ہاتھ ظالموں کے گریبان پر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ان کے مطالبات نہیں مانے جاتے وہ اسی طرح چیئرنگ کراس آتے رہیں گے۔ انہوں نے کارکنوں کو کل پھر پہنچنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ آگے کا لائحہ عمل کل بتائیں گے۔