ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، اطلاق آج رات 12 بجے ہوگا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، اطلاق آج رات 12 بجے ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعیداحمد: حکومت نے مہنگائی کی ماری عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرادیا، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری سمری کے مطابق پیٹرول2روپے 98 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 92 پیسے، مٹی کا تیل 5 روپے 94 پیسے مہنگا۔ اطلاق آج رات 12 بجے ہو گا۔

 تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کو مد نظررکھتے ہوئے فروری کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا گیا ہے۔  یکم فروری 2018 سے پیٹرول کی قیمت 2 روپے 98 پیسے اضافے کے بعد 84 روپے51 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5 روپے 93 پیسے اضافے کے بعد 64 روپے 30 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 92 پیسے اضافے کے بعد 95 روپے 83 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 5 روپے 94 پیسے اضافے کے بعد 70 روپے 26 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔ نئی قیمتوں میں اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا.