ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خان کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد

Sardar Sabtain Khan, Ex Speaker Punjab Assembly, Nomination Papers rejected, PP 88, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


سٹی42: میانوالی میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ  پی پی 88 کے کاغذات نامزدگی کی حتمی فہرست آویزاں کر دی گئی۔ اس حلقہ میں سابق سپیکر پنجاب  اسمبلی سردار سبطین خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے۔ علی اکبر خان اور علی جعفر خان کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے۔

 پی پی 88 میں 25 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔ میانوالی 22 امیدواروں کی کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

 انوار الحق تاج محمد اور ثاقب محمود ساجد کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے، شیر محمد صابر رخسانہ بیگم اور سید اصف مجتبیٰ، شوکت عباس، عمر فیروز جوئیہ اور شیر افضل خان کی کاغذات بھی نامزدگی منظور کر لئے گئے۔  صفدر شاہ محمد عاصم اور محمد ارشد ک، محمد مہربان مظہر حسین ، ملک شہزاد اقبال بھچر ک، ملک صبح صادق میاں مسعود ارشد،  نازیہ ک،  نائلہ ریاض اور نذر حسین کندی کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔

جولائی 2022 میں جب بانی پی ٹی آئی نے  چوہدری پرویز الٰہی کو عثمان بزدار کی جگہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنوا دیا تھا تو پرویز الٰہی کی جگہ سبطین خان کو پنجاب اسمبلی کا سپیکر منتخب کروایا تھا۔