ن لیگ کے استعفے جعلی قرار

ن لیگ کے استعفے جعلی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) اسپیکر قومی اسمبلی نے ن لیگی ارکان کے استعفے جعلی قرار دے دیے، دونوں ارکان اسمبلی اسپیکر کے سامنے پیش ہوئے تھے اور استعفوں کی تصدیق سے انکار کیاتھا۔

 اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ن لیگ اراکین کے استعفوں پر فیصلہ سنا دیا،  مرتضی جاوید عباسی اور سجاد اعوان کے استعفے جعلی قرار دے دیے،  دونوں ایم این ایز نے سپیکر اور سیکرٹری سے ملاقات میں اپنے استعفے جعلی قرار دیتے ہوئے ان کی تصدیق سے انکار کیا تھا۔

دونوں ایم این ایز نے پیش ہونے اور استعفے اپنے نہ ہونے کے تحریری بیان کے بعد سپیکر نے فیصلہ کیا، قومی اسمبلی کے قاعدہ 43 کے تحت سپیکر نے دونوں اراکین کے استعفوں کا معاملہ نمٹایا۔ سپیکر نے رولنگ دیتے ہوئےکہا کہ موصول ہونے والے استعفے متعلقہ ممبران کے ثابت نہیں ہوسکے ،  استفعوں پر کاروائی قانون ، قواعد ، گائید لائنز اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی عمل میں لائی گئی ،استفعوں کی تصدیق نہیں ہو سکی لہذا ان پر مزید کاروائی کی ضرورت نہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer