ایف بی آر کو ٹیکس گوشواروں کی مد میں بڑے شاٹ فال کا سامنا

ایف بی آر کو ٹیکس گوشواروں کی مد میں بڑے شاٹ فال کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) ایف بی آر کو مقررہ ہدف کی نسبت گیارہ لاکھ گوشواروں کے شاٹ فال کا سامنا، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے آخری روزپاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31جنوری تک توسیع کا مطالبہ کردیا۔

جنرل سیکرٹری پاکستان ٹیکس بار فرحان شہزاد نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزیدایک ماہ کی توسیع کیلئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو خط لکھ دیاہے,پاکستان ٹیکس بار نے چیئرمین ایف بی آر کو خط میں لکھا ہے کہ ایف بی آر نے سال2019کیلئے گوشواروں کا ہدف 33لاکھ مقرر کررکھا ہے جبکہ تاحال ملک بھر سے 22لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوسکے ہیں۔

ایف بی آر کو رواں سال کے مقررہ ہدف کی نسبت 11لاکھ جبکہ گزشتہ سال کی نسبت پونے6لاکھ ریٹرنز کے شارٹ فال کا سامنا ہے,جنرل سیکرٹری پاکستان ٹیکس بار نے لکھا ہے کہ ایف بی آر کے آئرس سسٹم کی استعداد کار کی کمی اور تاجروں کیساتھ جاری مسائل کے باعث لاکھوں ٹیکس گزار گوشوارے جمع نہیں کرواسکے.

پاکستان ٹیکس بار نے عندیہ دیا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کی گئی تو لاکھوں ٹیکس گزار گوشوارے جمع کرانے سے قاصر رہ جائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer