اویس کیانی: وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔
نگراں کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بجلی کی قیمتوں میں بنیادی ٹیرف کی مد میں جو اضافہ ہوا تھا جو آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق تھا ، اس میں رد و بدل نہیں کیا جا سکتا۔ بجلی کے بلوں میں بڑا ریلیف کا فیصلہ نہ کیا جا سکا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ نہ ہو سکا ۔
کابینہ کو بتایا گیا کہ بجلی کے بلوں میں قسطوں والے معاملے پر آئی ایم ایف نے اتفاق کیا ہے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو قسطوں کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ مفت بجلی کا معاملہ پہلے ہی کابینہ کی کمیٹی کے سپرد ہو چکا ہے
عوام کیلئے ایک اور بری خبر یہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی یکم ستمبر سے 15 ستمبر تک کیلئےقیمتوں کا اعلان آج رات وزارت خزانہ نوٹیفکیشن جاری کر کے کرے گی ۔
دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم انور الحق کاکڑ آج سہ پہرمیڈیا اینکرز سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم میڈیا کو بجلی کے بھاری بلوں کے ضمن میں ریلیف دینے کے لئے اپنی کوششوں اور آئی ایم ایف کی سخت شرائط کےبارے میں بتائیں گے۔