ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی، یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب ملتوی

6 september, defence day, ceremony, postponed , ISPR , lahore, pakistan, city42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاک فوج نے سیلاب متاثرین سے اظہاریکجہتی  کرتے ہوئے  6 ستمبر کو   یوم دفاع وشہدا کی جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں ہونے والی مرکزی تقریب کو ملتوی کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان میں آنے والے سیلاب اور اس کے نتیجے میں مختلف تباہ کاریوں   کی وجہ سے پاک فوج کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار   نے  سیلاب متاثرین سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے  جی ایچ کیو میں 6 ستمبر کو ہونے والی مرکزی تقریب ملتوی کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج سیلاب سے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کی خدمت جاری رکھے گی۔

خیال رہے کہ 6 ستمبر کو ہر سال یوم دفاع و شہدا منایا جاتا ہے اور مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں ہوتی ہے جس میں شہدا کے خاندان بھی شریک ہوتے ہیں۔