(ویب ڈیسک) اوگرا کی جانب سے ماہ ستمبر 2022 کے لئے نوٹیفکیشن جاری، ایل پی جی کی قیمت میں 6روپے فی کلو کمی۔ اوگرا نے ستمبر2022کیلئے ایل پی جی212روپے فی کلو مقرر کردی۔
ایل پی جی کی قیمت میں 6روپے فی کلو،75روپے گھریلو سلنڈر اور287روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں کمی کے بعدفی کلو212روپے، گھریلو سلنڈر2496روپے اور کمرشل سلنڈر 9604روپے مقررکر دی گئی۔عرفان کھوکھر چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان نے تمام ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزکو کہا کہ اوگرا کی مقرر کردہ قیمت پر خرید وفروخت کریں تاکہ غریب ایل پی جی صارفین کو اوگرا کی مقرر کردہ قیمت پر ایل پی جی دستیاب رہے۔
چیئرمین عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ایل پی جی غریب کا فیول ہے جو کہ اس کی پہنچ سے بہت دور ہو گیا ہے۔غریب صارفین کو سستی ایل پی جی فراہم کرنے کیلئے قیمت میں مزید کمی واقع کی جائے اورایل پی جی انڈسٹری کی بہتری کے لئے ایل پی جی پالیسی مرتب کی جائے۔ ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے فارمولے کے تحت حکومت سرکاری خزانے سے کچھ دیے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں 50فیصد تک کمی لا سکتی ہے۔
جس سے سرکاری خزانے پر کوئی بوجھ نہیں پڑے گا۔جام شوروجوائنٹ وینچر پاکستان کا سب سے بڑاایل پی جی پلانٹ کی بندش کے باعث سرکاری خزانے کو سالانہ 60ارب روپے کانقصان ہو رہا ہے۔اس نقصان سے بچنےکے لئے جام شورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ (JJVL)فوری طور پر شروع کیا جائے۔