(ویب ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے50پیسےکمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت118.30 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت ایک روپے 50 پیسےکمی کے بعد 115.03روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ، مٹی کےتیل کی قیمت میں 1.50روپےکمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت86.80روپے مقرر کی گئی ہے۔