ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانگا منڈی میں اصلی پولیس مقابلہ،2 اہلکار شہید

مانگا منڈی میں اصلی پولیس مقابلہ،2 اہلکار شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مانگا منڈی میں پولیس مقابلہ،2 اہلکار شہید،سی سی پی او   نےواقعہ  کانوٹس لے لیا، رپورٹ طلب،ڈاکوؤں کی گرفتاری کا حکم

 تفصیلات کے مطابق تھانہ مانگامنڈی کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ  جس میں   لاہور پولیس کے دو جوان شہید ہوگئے، سی سی پی او لاہور  کے مطابق  شہید ہونے والوں میں کانسٹیبل عادل شاہ اور عباد شامل۔ عادل شاہ کو سینے جبکہ عباد کو کنپٹی پر فائر لگا۔

 پولیس کو مانگامنڈی قبرستان کے قریب شہری سے 60 ہزار اور موبائل فون چھیننے کی واردات کی کال موصول ہوئی جس  پر پولیس کے محافظ موقع پر پہنچے، ڈاکوؤں نے محافظوں کے پہنچتے ہی  فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکاروں نے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری رکھا،  مانگا بائی پاس کے قریب پہنچنے پر ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس  سے   دو اہلکار شہید ہوگئے، سی سی پی او لاہور نےواقعہ  کانوٹس لے لیا، رپورٹ طلب،ڈاکوؤں کی گرفتاری کا حکم