ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کی شامت آگئی

سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف شکنجہ تیار کرلیا، حکومت نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو اختیارات سونپ دیئے، مذہبی منافرت پھیلانے پر سی ٹی ڈی مقدمات درج کرے گی، سی ٹی ڈی نےاحکامات کے بعد مقدمات کا اندراج شروع کر دیا، سی ٹی ڈی دہشتگردی ایکٹ کے تحت کارروائی کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت اور فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف شکنجہ سخت کر دیا گیا ۔حکومت نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو کارروائی کے اختیارات سونپ دیئے ۔ سی ٹی ڈی دہشتگردی ایکٹ کے تحت کارروائی کرے گی۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں مقدمات درج ہونے لگے۔

سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کو فروغ دینے والوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے پہلے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کارروائی کرتا تھا تاہم ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ کیے جا سکے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ایسے ہزاروں پیجیز چل رہے تھے۔

تاہم پولیس کی جانب سے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سی ٹی ڈی کو اختیارات دینے کی استدعا کی گئی جس کو حکومت نے منظور کر لیا۔ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سی ٹی ڈی مقدمات درج کرئے گی۔ سی ٹی ڈی نے حکومتی احکامات کے بعد مقدمات کا اندراج شروع کر دیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کو روکنے کے لیے سی ٹی ڈی کو اختیارات دینے کی منظوری دی ہے۔

واضح رہے کہ محرم الحرام کے دوران فرقہ واریت پر کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے، فیس بک، یوٹیوب اور واٹس ایپ گروپس میں فرقہ واریت عروج پر جبکہ بزدار سرکار کا سوشل میڈیا پر ایکشن لینے کا اعلان بھی کارگر ثابت نہ ہوا۔ کوئی خاطر خواہ اقدامات دیکھائی نہ دیئے۔

لاہور پولیس نے بھی 130 لنکس کو بند کرانے کی استدعا کی جن میں سے بیشتر ابھی بھی چل رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے تاحال صرف دو سو اٹھارہ پیجیز بلاک کیے گئے۔وسائل کی قلت کے باعث سائبر کرائم ونگ اشتعال انگیزی کے سامنے بے بس ہو چکی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer