ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق لارڈ میئر کی مشکلات میں اضافہ

سابق لارڈ میئر کی مشکلات میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) سابق لارڈ مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، مختلف پولیس اسٹیشنز میں مقدمات کے بعد گیرا تنگ، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سٹریٹ لائٹس خریداری کے معاملے پر تحقیقات کیلئے طلب کرلیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سٹریٹ لائٹس خریداری معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سابق لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، آفیسر خرم نیازی اور سٹریٹ لائٹس خریداری کمیٹی کو مکمل ریکارڈ کیساتھ 4 ستمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔

چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن سید علی عباس بخاری کہتے ہیں حکم نامہ طلبی موصول ہوگیا ہے، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے متعلقہ افسران ریکارڈ سمیت محکمہ انسداد رشوت ستانی میں پیش ہونگے۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ سٹریٹ لائٹس کے مطابق سابق لارڈ میئر لاہور کے دور میں 274 یونین کونسلز کیلئے ایک کروڑ 37 لاکھ کی سٹریٹ لائٹس خریدی گئیں۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے فی یونین کونسل 5 لاکھ کی گرانٹ جاری کی تھی۔

حکم نامہ طلبی کے مطابق عدم حاضری کی صورت میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ قوانین کے مطابق یکطرفہ کارروائی ہوسکتی ہے۔