(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ کچھ دنوں سے امریکی ڈالر کے زوال کا سفر جاری ہے جبکہ اس کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر مزید سستا ہونے لگا۔ انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 63 پیسے سستا ہونے کے بعد 228 روپےکا ہو گیا ہے۔
انٹر بینک میں گزشتہ 6 سیشنز میں ڈالر 10 روپے 59 پیسے سستا ہوا۔
ڈالر کی قیمت میں پچھلے دنوں کی کمی کے بعد پاکستان پر 1350 ارب روپے کے قرضوں کا بوجھ کم ہوا ہے۔