خفیہ کیمرہ تلاش کرنے کے لیے پانچ انتہائی اہم اور مفید طریقے  

hidden camera detector
کیپشن: hidden camera detector
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خفیہ کیمرہ تلاش کرنے کے لیے پانچ انتہائی اہم اور مفید طریقے، ان کو اپنائیں اور اپنا عدم تحفظ کا احساس دور کریں

سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر کی نازیبا ویڈیو آنے کے بعد اب عوام میں بے چینی بڑھی ہے کہ ہم سب کو کہیں نہ کہیں کوئی دیکھ رہا ہے۔ اس ذہنی دباؤ اور بے چینی نے عوام اس امر کی طرف کہ کسی بھی کمرے میں نصب کیمروں کو کیسے چیک کیا جاسکتا ہے کی طرف جانے پر مجبو رکردیا ۔

خفیہ کیمرہ تلاش کرنے کے لیے پانچ انتہائی اہم اور مفید طریقے  درج ذیل ہیں ۔ ان کو اپنائیں اور اپنا عدم تحفظ کا احساس دور کریں۔

موبائل فون کی فلیش لائٹ 
ہر چھوٹے سے چھوٹےکیمرے میں لینس لازمی نصب ہوتا ہے اور 
تمام لینس روشنی منعکس کرتے ہیں۔ پوشیدہ کیمرے کا لینس بھی روشنی  لازما منعکس کرے گا۔ کمرے کو سکین کرنے کے لیے وہاں اندھیرا کرکے اپنے سمارٹ فون کی ٹارچ آن کریں۔ اگر آپ کو کوئی کسی بھی مقام پر روشنی منعکس ہوتی نظر آتی ہے تو  جان لیں کہ آپ نے  خفیہ کیمرہ پکڑ لیا ہے۔

کمرے کا باریک بینی سے معائنہ

کسی بھی ہوٹل میں کمرہ بک کرانے سے اگر ممکن ہوتو پہلے اس کا باریک بینی سے مشاہدہ کریں اگر آن لائن بک کرایا ہے تو پھر جب وہاں پہنچیں تو اس کو غور سے چیک کریں، مثلا    کیا ایش ٹرے ، لیمپ ، سنٹر ٹیبل اپنی جگہ پر ہیں یاتھوڑے بہت ہٹے ہوئے ہیں،فائرالارم کی پوزیشن عجیب تو نہیں، سموگ ڈیٹکیٹر میں تو کچھ عجیب نظر نہیں آرہا۔ ایل ای ڈی، فون، فریج کے اوپر رکھا گلدان ، ٹشو باکس، پھلوں کی ٹوکری،  آرائشی اشیا، ائیر سپلٹ ، آرائشی پودوں والے گملے، غیر ضروری وال ساکٹس پر توجہ دیں۔

کیمرہ ڈٹیکٹر ڈیوائس 
ایمازون ، یا علی بابا پر آر ایف سگنل ڈٹیکٹر سرچ کریں تو بہت ساری ڈیوائسز نظر آئیں گی ۔ اگر افورڈ کرتے ہیں تو ضرور خریدیں اسی طرح کیمرہ ڈٹیکٹر ڈیوائس یا بگ ڈٹیکٹر بھی مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ اگر اکثر آپ کو ہوٹلز میں ٹہرنا پڑتا ہے تو یہ ڈیوائسز آپ کے لئے لازمی ہیں۔

مشکوک ڈیوائس کا علاج 

اگر کمرے میں کوئی ایسی ڈیوائس  نظر آجائے جس کی سمجھ نہ آئے تو  ڈیوائس کو ان پلگ کریں اور اسے کپڑے سے  سے ڈھانپ دیں۔ 

ریکارڈنگ ڈیوائس ڈھونڈنے  کی ایپ
اگر  ان سب تراکیب کے باوجود بھی خود کو کمفرٹیبل محسوس نہیں کررہے تو ،۔ Radarbot Detectify۔ اور ایپ استعمال کرکے کمرے کو سکین کرلیں  یہ ایسی ایپلیکیشنز ہیں جنہیں آپ اینڈروئیڈ فون پر ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ بہت سی خفیہ ایپلی کیشنز مفت سروس فراہم کرتی ہیں۔
 اور اگر آپ اتنے حساس نہیں ہیں اور آپ کے پاس چھپانے کے لسے کچھ نہیں تو پھر یہ سب کرنے کی بھی ضرورت نہیں کیونکہ آپ کا ضمیر مطمئن ہے اور ظاہر ہے آپ کی کسی کا خوف بھی نہیں کہ آپ کی ویڈیو ریلیز نہ ہوجائے